1000004774

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند کردی گئی۔

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد ان ٹیک میں سوراخ بند کرنے کے لیے کام جاری ہے جہاں ہیوی واٹر پمپس کے ذریعے پاور ہاؤس سے پانی نکالا جا رہا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کا اخراج روکنے کے لیے ٹنل نمبر 5 کے سامنے ہیوی گیٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں حفاظتی اقدامات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan