بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور بریفنگ کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیشی صحافیوں کا وفد 23 سے 28 نومبر تک پاکستان کے دورے پر ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک )ڈاکٹر محمد فیصل نے وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور عوامی روابط کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔