ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران حملوں سے متعلق اپنی تشویش سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا۔
انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکیے ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی تنازعات کو بات چیت اور سفارتکاری سے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے صورتحال ایک بار پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے لیکن ہم اس صورتحال کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اردوان نے ایران حملوں سے متعلق اپنی تشویش سے ٹیلیفونک گفتگو میں صدر ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا