1000005824

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے طویل تعیناتی سے افواج پر دباؤ بڑھنے کے خدشے سے ٹرمپ انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تنازع اگلےسال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ طویل تعیناتی سے امریکی افواج پر دباؤ بڑھے گا، دفاعی بجٹ میں ممکنہ کٹوتیوں سے جنگی تیاریاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آئندہ ڈیموکریٹک قیادت والی کانگریس میں دفاعی اخراجات میں کمی ہو سکتی ہے، کانگریس بیرونِ ملک فوجی کارروائیوں پر بھی نگرانی سخت کر سکتی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایران پر ٹرمپ کے نئے ممکنہ حملوں کے ارادے پر سینٹکام نے ان خدشات سے آگاہ کیا ہے، جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے خبر کی تردید کی ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور بعض امریکی حکام ٹرمپ پر نئے سال سے پہلے ایران پر دوبارہ حملوں کے لیے زور ڈال رہے ہیں

متعلقہ ٹیگز:#War