ایران نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق کر دی۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع علی السالم اڈے پر موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچر بھی ہدف بنائے گئے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا، جوابی کارروائی کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب کویتی حکام نے ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
کویت فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام دشمن ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے، ملک کا فضائی دفاعی نظام اس وقت دشمن ڈرونز کے حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے، اگر مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ان ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔
کویت کی جنرل ہیڈکوارٹرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔