1000305454

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اپنی سرحدوں کے قریب کسی بھی غیر ملکی فوجی یا سیکیورٹی فورس کی موجودگی قبول نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران سے متعلق کوئی فیصلہ تہران کے علاوہ کہیں اور نہیں ہوسکتا،امریکی حکام کو ایران کے ممکنہ ردعمل کا اندازہ بھی جلد ہوجائے گا۔

اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران اب بھی جوہری عدم پھیلاؤ کےمعاہدے این پی ٹی کا رکن ہے اور معاہدے سے علیحدگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا,امریکا اپنے وعدے پورے کرے تو آبنائے ہرمز اور خطے میں جلد امن بحال ہوسکتا ہے۔

اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران پابندیوں کے خاتمے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے مطالبات پرقائم ہے،امریکا 28 جون کو استنبول میں ہونے والی مفاہمت میں یہ شرائط پہلے ہی تسلیم کرچکا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#War