1000302879

انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مسقط عمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کے حمزہ ظہور نے مشکل ترین صورتحال میں ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی ٹیم کی 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 61 رنز پر 5 وکٹیں گرگئی تھیں، ایسے وقت میں انہوں نے حسنین ڈار کے ساتھ چھٹی وکٹ پر 107 رنز کی شراکت قائم کی۔حسنین ڈار اور حمزہ ظہور کی یہی وہ پارٹنرشپ تھی، جس نے میچ کا رُخ پاکستان کی جیت کی طرف موڑ دیا۔حسنین ظہور 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو دوسری اینڈ پر حمزہ ظہور نے بھارتی بولنگ لائن کے خلاف مزاحمت جاری رکھی۔حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان 16، جہانگیر بلال 5، عبدالقادر 20، احمد حسین 8، کپتان فرحان یوسف 2 اور محمد صیام 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس سے قبل پاکستان نے رضوان اللّٰہ، علی رضا اور نقاب شفیق کی شاندار بولنگ کے باعث بھارتی ٹیم 208 رنز پر آؤٹ کیا، تینوں بولرز نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں

متعلقہ ٹیگز:#Sports