امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے نتائج سے امریکا تاریخ میں پیچھے چلا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی نتائج سے تیزی سے ترقی کرنے والی اسٹاک مارکیٹ کو بھی صرف ایک دن میں تین کھرب ڈالر کا نقصان ہوا، مگر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم پہلے سے زیادہ طاقتور بن کر واپس آئیں گے اور پہلے سے بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر کی جماعت کو مڈٹرم الیکشن میں شدید دھچکا لگا ہے جس کی وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور اسرائیل سے تعلقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈیموکریٹس پر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے، مواخذے اور سزاؤں کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کئی افراد کو مواخذے اور مختلف سزاؤں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اٹارنی جنرل سمیت متعدد افراد کے خلاف مواخذے کی دھمکیاں بلاجواز ہیں۔امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کے طرزِ عمل کو اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ری پبلکنز اور ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ری پبلکن ڈونرز کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیموکریٹ رہنماؤں نے بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے ہیں۔امریکی صدر نے محکمہ انصاف کو ڈیموکریٹس کے مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔