1000305721

امریکی فوج کی سابق خاتون اہلکار آوارہ کتوں کے حملے میں جان کی بازی ہار گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں 36سالہ ایلیسن لین اینڈرسن کو آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا۔

رپورٹس کے مطابق جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 16 نومبر کو پولیس کو کارٹرس وِل کے علاقے میں ایک خاتون کے بے ہوش پڑے ہونے کی اطلاع ملی جس پر اہلکار موقع پر پہنچے تو ایلیسن لین اینڈرسن مردہ حالت میں پائی گئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر کتوں کے کاٹنے کے مہلک زخم موجود تھے۔

متعلقہ ٹیگز:#World