1000304125

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھائی لینڈ امریکا کی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرے گا اور غیر ٹیرف تجارتی رکاوٹیں بھی دور کی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی معاہدہ شاندار ہوگا، جس کی حتمی تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں طے کی جائیں گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کا حل بھی انہوں نے کرایا، تاہم اس جنگ کے خاتمے کا کریڈٹ بھی انہیں نہیں دیا گیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔

متعلقہ ٹیگز:#World