1000302921

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین کیلیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین کے زبردست ردعمل کے بعد مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام دو مرحلوں میں تقسیم کیے، خواتین یکم سے 15 نومبر کے بجائے 16 سے 30 نومبر تک بھی مفت تربیت حاصل کر سکیں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کے مطابق پہلے مرحلے میں جگہ نہ پانے والی خواتین 16 سے 30 نومبر تک ٹریننگ حاصل کر سکیں گی، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مفت تربیتی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کائنات اظہر خان نے مزید کہا کہ خواتین کیلیے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، ہمارا عزم خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan