1000305443

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش ملنے کے ہولناک واقعے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے قتل میں ملوث مقتول کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او گوجرانوالہ صہیب اشرف کے مطابق مقتول کو اس کے اپنے ہی دوستوں نے قتل کیا تھا۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان نے مقتول سے ادھار لی گئی رقم واپس مانگنے پر اسے زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان نے قتل کے شواہد چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے مقتول کی لاش بوری میں بند کی اور اسے ایک خالی پلاٹ میں پھینک دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime