1000304122

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ماتربھومی کی کاسٹ اور عملے کو اس پروجیکٹ پر گزارے گئے وقت کو یادگار بنانے کی ایک خاص وجہ دی ہے۔

اداکار نے 12 نومبر کو اپنے پنویل فارم ہاؤس پر ایک تقریب کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے ٹیم کو لگژری سوئس گھڑیاں دے کر حیران کر دیا۔

یہ تقریب فلم کے ٹریلر لانچ کے محض دو دن بعد منعقد کی گئی تھی اور اس کا مقصد سلمان کی جانب سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا تھا جو فلم کے اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیم کو ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ یہ ملاقات فلم کی تسہیری منصوبہ بندی کے حوالے سے ہوگی۔ تاہم، جسے وہ کام سے متعلق ایک میٹنگ سمجھ رہے تھے، وہ ایک جشن میں تبدیل ہو گئی، جب سلمان نے ان لوگوں میں قیمتی گھڑیاں تقسیم کیں جو ہر نشیب و فراز میں اس پروجیکٹ کے ساتھ کھڑے رہے۔

سلمان نے تقریباً 20 سے 25 گھڑیاں تحفے میں دیں، جن میں سے ہر گھڑی کی قیمت 2 لاکھ سے 6 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہے

متعلقہ ٹیگز:#Entertainment