وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئین میں ریفرنڈم کی گنجائش ہے، نئے صوبوں سے متعلق معاملہ زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کی گنجائش ہے، آئینی ترامیم کا طریقہ کار بھی درج ہے، ریفرنڈم نئے سال کے شروع میں ہوسکتا ہے لیکن حتمی وقت نہیں بتاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم سے متعلق دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے جاری ہیں، جو بھی کیا جارہا ہے اس کے مثبت نتائج ہوں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صوبوں کے قیام سے متعلق جو بھی دستاویزات ہوگی مشترکہ ہوگی، نئے صوبوں کا معاملہ نئے سال کے شروع میں حل ہوجائے گا یہ زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جلد ایسی کوئی شکل سامنے آجائے گی جو سب کو قبول ہوگی، ریفرنڈم نئے سال کے شروع میں ہوسکتا ہے حتمی وقت نہیں بتاسکتا، 18 ویں ترمیم کی روح نکالی جاچکی ہے، اگر اس پر من و عن عمل درآمد ہوتا تو آج یہ بحث نہ ہوتی