1000304126

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سابقہ ڈی جی نیب کی اپیل منظور کرتے ہوئے سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا۔

آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ سلیم شہزاد کی ڈگری سے متعلق نیب خود سپریم کورٹ میں تصدیق کر چکا ہے، دہائیوں کے بعد نئے شواہد کے بغیر دوبارہ تحقیقات پہلی رپورٹ کے بر خلاف ہے۔

عدالت نے کہا کہ سلیم شہزاد کی نیب میں تقرری کے وقت کسی فریب جعل سازی، یا غلط بیانی کا الزام نہیں ہے، سلیم شہزاد کے خلاف چارج شیٹ، الزامات اور کارروائی کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime