ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان

Share

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے، ٹورنمنٹ میں شامل ٹیموں کو غیر رسمی طور پر تاریخوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کو ویمن ایشیا کپ کے وینیو اور شیڈول کا اعلان کرنا ہے، جس کا یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے۔ویمن ایشیا کپ 8 ٹیموں پر مشتمل 28 اگست سے 13 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان، سری لنکا، بھارت، بنگلادیش، نیپال، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور یو اے ای کی ٹیمز شامل ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ ویمن ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ ہرمن پریت کور کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …