فرانس نے اپنے ملک میں اسرائیلی وزیر بین گویر کے داخلے پر پابندی لگادی

Share

فرانس نے اپنے ملک میں اسرائیل کے وزیر بین گویر کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیرٹ نے کہا ہے کہ فرانس نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی وزیر بین گویر پر آج سے فرانس میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ غزہ فلوٹیلا ارکان کیساتھ ناروا سلوک کے درعمل میں غصے کا اظہار ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اطالوی ہم منصب کے ہمراہ یورپی یونین سے اسرائیلی وزیر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کریں گے

Check Also

ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، ولادیمیر پیوٹن

Share روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران …