ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، ولادیمیر پیوٹن

Share

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے۔ بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ پہلے جو امن قائم ہوا تھا، وہ دیرپا نہیں ہوسکا۔اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ روس اور ایران اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور ہم امریکا کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہمارے طلبہ، بے گناہ نوجوانوں اور لوگوں کو قتل کیا۔ جو وہ کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ روس اس میں ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور اسی لیے ایران بھی روس کے ساتھ کھڑا ہے

Check Also

کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ، طاقتور خالہ سے اقتدار میں رسہ کشی کا انکشاف

Share جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا …