چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے، 90 افراد ہلاک، کئی زخمی

Share

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 90 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔چینی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا جب کان میں 247 مزدور زیرِ زمین کام کر رہے تھے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے حکام کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے، چینی صدر نے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔

Check Also

پنکی کیس: پولیس نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

Share کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے کیس کی تحقیقات کیلئے پولیس نے ایف آئی …