
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بموں کے ڈھیر لگانے کے منصوبے کے تحت سعودی عرب کو پانچ ارب ڈالرز مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ Joint Direct Attack Munitions-Extend Range سعودی عرب کو بیچنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملا ہے۔محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کو ساڑھے سات سو ملین ڈالر مالیت کے اے جی ٹی پندرہ سو انجنز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کا ٹھیکہ Honeywell کو ملے گا۔ یہ انجنز لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق اس فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھے گی۔علاوہ ازیں امریکی کے محکمہ خارجہ نے عمان کو ایف سولہ طیاروں سے متعلق ایک سو اٹھاسی ملین ڈالرز کی سروسز اور عراق کو ڈیڑھ سو ملین ڈالرز مالیت کےBell 412EPX ہیلی کاپٹرز بیچنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved