پاکستان کی سول و عسکری قیادت کی ثالثی کی کوششیں قابل قدر ہیں: ایرانی سفیر

Share

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی ثالثی کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ایکس پر جاری بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ چند منٹ قبل، پاکستان کے معزز وزیرِ داخلہ، میرے عزیز بھائی عزت مآب محسن نقوی صاحب نے تہران سے واپسی کے بعد میرے ملک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کی کامیابیوں پر مجھے مبارکباد دی۔ا

انہوں نے کہا کہ محتاط امید کے ساتھ ہم یہ توقع کر سکتے ہیں کہ اگر دوسرا فریق مناسب عزم و وابستگی کا مظاہرہ کرے تو ایک مثبت پیشرفت شکل اختیار کر رہی ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار پر مبنی مؤقف، بہادر مسلح افواج کی ثابت قدمی، دلیر ایرانی قوم کی مزاحمت، اور پاکستانی ثالثی کی مخلصانہ اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ مجھے امید ہے معزز حکومتِ پاکستان اور افواجِ پاکستان، بالخصوص عزت مآب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس، ثالثی کے اس اقدام میں، اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ عزت مآب محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ عزت مآب محسن نقوی کی مخلصانہ سفارتی کوششیں، خطے میں دیرپا امن کا باعث بنیں گی۔رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی جانب سے ان سب معزز شخصیات کا ان کی خلوصِ نیت پر مبنی کاوشوں کیلئے دلی اور مخلصانہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Check Also

سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور

Share اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر …