اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں امریکی فوجی طیارے تعینات

Share

اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں امریکی فوجی طیارے تعینات کر دیے گئے۔امریکی اخبار کے مطابق مئی میں 50 سے زائد امریکی ری فیولنگ طیارے ہوائی اڈے پر دیکھے گئے جبکہ فروری میں ایران پر حملوں سے قبل ہوائی اڈے پر امریکی طیاروں کی تعداد 36 تھی۔اس حوالے سے امریکی اخبار میں مزید لکھا گیا ہے کہ اپریل میں جنگ بندی کے دوران 47 اور اب یہ تعداد 52 تک پہنچ چکی ہے جبکہ بن گورین ایئرپورٹ پر امریکی فوجی سرگرمیوں کے باعث غیر معمولی دباؤ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق اس ہوائی اڈے کو فوجی بیس میں بدلنا کمرشل پروازوں کے لیے نقصان دہ ہے۔اسرائیلی سول ایوی ایشن کے مطابق اسرائیلی ایئر لائنز کو طیارے بیرونِ ملک پارک کرنے پڑ رہے ہیں۔

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …