فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے: رانا ثناء اللّٰہ

Share

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مؤقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *