ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

Share

) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچے، لاہور ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی۔وکیل پی ٹی آئی سربراہ کی استدعا پر عدالت نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان لکھنے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا کہ لکھا پڑھا جواب نہیں دیا جاسکتا، تفتیشی افسر نے سوالوں کو قلمبند بھی کرنا ہے، تفتیشی افسر کو تفتیش کیلئے آزادانہ رسائی دی جائے، عدالت نے وکلا کو بھی تفتیشی افسر کے ساتھ جانے سے منع کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کے بعد ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سربراہ کی عبوری ضمانت آج تک منظور کر رکھی تھی۔

Check Also

پاکستان نےغزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

Share پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *