چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا گیا

Share

پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا۔اینٹی کرپشن پولیس سخت سکیورٹی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الٰہی سے بھی ملاقات کی، پراسیکیوشن کی جانب سے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو کل اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔پرویزالٰہی کےخلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کیخلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *