تحریک انصاف ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج

Share

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے پر خارج کی، وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر کے کنڈیکٹ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گئی تھی

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *