ہمارا اتحاد قائم ہے،ن لیگ اپناماتم جاری رکھے، مونس الٰہی کی عمران خان سےملاقات کےبعد گفتگو

Share

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہمارا اتحاد قائم ہے، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔رہنما مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات 20 منٹ جاری رہی۔بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مونس الٰہی نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاء اللہ رہے گا، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران مونس الٰہی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پرویز الٰہی کے بیانات پر اعتماد میں لیا۔

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *