فیفا فٹبال ورلڈ کپ : فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

Share

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا، 2006 سے مسلسل 4 بار یورپی ٹیم نے ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا ۔فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی

۔ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی، ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا۔اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔اضافی وقت میں بھی میچ 3-3 سے برابر ہوگیا، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 4 جبکہ فرانس نے 2گول کیے۔ مقررہ 90 منٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی انتہائی دلچسپ رہا، لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گیند جال کو پہنچانے میں ناکام رہے اور میچ 2-2 سے برابر رہا۔اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 109ویں منٹ میں لیونل میسی عمدہ ٹچ کے ساتھ گول کرکے 2-3 کی برتری حاصل کی۔ارجنٹینا کے ڈیفینڈر کی ہاتھ گیند پر لگ جانے کی وجہ سے فرانس کو پنالٹی اسٹروک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امباپے نے فرانس کا تیسرا گول کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔پنالٹی اسٹروکس پر ارجنٹینا 2-4 سے کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا نے 1986 کے بعد دو مرتبہ فائنلز میں شکست کے بعد اب ورلڈکپ اپنے نام کیا ہے۔خیال رہے کہ فرانس اور ارجنٹینا دو دو مرتبہ ورلڈکپ جیت چکی ہیں، لیکن ورلڈکپ 2022 کا فائنل ارجنٹینا کا پانچواں اور فرانس کا چوتھا فائنل مقابلہ ہے

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *