عمران خان کا پہلے پنجاب پھر کے پی کے اسمبلی توڑنے کا فیصلہ

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، راولپنڈی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی۔ عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بد ترین معاشی بحران سے دو چار ہے، معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *