فیفافٹبال ورلڈکپ: کوریج کےدوران ایک اور صحافی انتقال کرگیا

Share

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ کی کوریج کے دوران ایک اور صحافی انتقال کرگیا، قطری ٹی وی کے فوٹو جرنلسٹ خالد المسلم کی ورلڈکپ میچ کے دوران اچانک موت واقع ہوئی۔گلف ٹائمز نے ٹوئٹ کے ذریعے صحافی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم اللّٰہ سے ان کی بخشش کی دعا اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں، مقامی میڈیا میں خالد المسلم کی وفات سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔43 سالہ صحافی غیر واضح حالات میں انتقال کرگیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات ہو رہی ہیں یا نہیں

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *