لاہور پولیس پر دہشت گرد حملے ، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت

Share

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی جانب سے پولیس افسران اور جوانوں کو ٹارگٹ کلرز کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر الرٹ رہنے اور مسلح رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی جانب سے جاری آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام پولیس افسران اور جوانوں کے پاس اسلحہ ہونا ضروری ہے، لاہور پولیس پر دو حملے ہوچکے ہیں، اس لیے اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ اگر کسی پولیس اہلکار کے پاس سرکاری پسٹل نہیں ہے تو اس کے پاس نجی اسلحہ ہونا ضروری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ شہر میں پولیس پر دوبارہ کسی قسم کا حملہ ہونے کی صورت میں پولیس ملازم فوری کارروائی کرے۔ آڈیو پیغام کے مطابق پولیس کے جوان سول لباس یا یونیفارم میں بلاجواز کارروائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی کارروائی پر کوئی انکوائری نہیں ہوگی۔ تمام جوانوں کے پاس اسلحہ ہونا ضروری ہے اور اسلحہ رکھنے کے لیے لائسنس کی کوئی شق نہیں ہے۔آڈیو پیغام کے مطابق یہ ہدایات رات 12 بجے کے بعد تا حکم ثانی نافذ العمل رہیں گی۔

Check Also

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ایڈمن بلاک میں آگ لگ گئی

Share اسلام آاد میں سپریم کورٹ کے ایڈمن بلاک میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر …