دریا سواں میں ڈوبنے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

Share

راولپنڈی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دریا سواں میں ڈوب کر جاں بحق خاتون کومل جان سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹر ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کومل جان ہیوی بائیک رائیڈنگ کرتی تھی اور وہ بائیک رائیڈ کرکے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی تھی۔پولیس کو ون فائیو پر موصول کال میں کالر نے بتایا کہ خاتون پل سے نیچے گری ہے۔پولیس کو کومل جان کا موبائل فون اس کے ہینڈ بیگ سے ملا جو بائیک کے ساتھ تھا۔ پولیس نے تمام زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی

Check Also

ہربنس پورہ لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Share لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 …