میر رضا کیس : تمام ڈیجیٹل شواہد این سی سی آئی اے کے حوالے

Share

کراچی میں نوجوان میر رضا کی ہلاکت سے متعلق تفتیش جاری ہے، پولیس نے تمام ڈیجیٹل شواہد این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیے۔پولیس کی جانب سے میر رضا کے موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ والدین کی موجودگی میں ایجنسی کے حوالے کی گئی۔پولیس کے مطابق این سی سی آئی اے موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ کا فارنزک کرے گی۔دوسری جانب میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف تین موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز لگے ہوئے ہیں جس سے جیو فینسنگ کے دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز آرہی ہیں۔

Check Also

ہربنس پورہ لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Share لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 …