جماعت اسلامی بنگلادیش کے رکنِ پارلیمنٹ کی دوسری شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا

Share

جماعت اسلامی بنگلادیش کے رکنِ پارلیمنٹ غازی نذرالاسلام کی دوسری شادی کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جسے انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ قرار دیا۔فیکٹ چیکنگ ادارے کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں ملے، جس کے بعد توجہ ویڈیو کی صداقت کے بجائے اس میں شامل افراد اور ان کے تعلق پر مرکوز ہوگئی۔دوسری جانب غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری اہلیہ ہیں اور شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور پہلی اہلیہ کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ان کے مطابق وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی اہلیہ نے بھی ویڈیو بیان میں شوہر کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی اہلیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور پہلی اہلیہ کی موجودگی میں ہوئی تھی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم سے متعلق دستاویز منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔دستاویز میں خاتون کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی مبینہ شادی کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔دوسری جانب غازی نذرالاسلام نے ان تمام خدشات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔ان کے مطابق ڈرائیور، دوسری اہلیہ کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا، مزید رقم کا مطالبہ کیا اور خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔ادھر جماعت اسلامی بنگلادیش نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے

Check Also

ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری …