امریکا نے تیسری عالمی جنگ کیلئے مختص ہر ہتھیار ایران کیخلاف تعینات کر دیا: ترجمان ایرانی فوج

Share

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکا نے تیسری عالمی جنگ کے لیے مختص ہر ہتھیار ایران کے خلاف تعینات کر دیا ہے۔ تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا کہ جنگ یا جنگ بندی وعدہ خلافیوں کے دوران ہم نے کبھی بھی اسٹریٹیجک میزائلوں کی تیاری نہیں روکی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر انٹیلی جنس صلاحیتوں کے باوجود دشمن کو آج تک ایرانی میزائلوں کے پیداواری مراکز کا علم نہ ہوسکا۔ بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکا کی مغربی ایشیا میں امریکی اڈوں پر 5 دہائیوں کی سرمایہ کاری حالیہ جنگ میں تباہ ہوگئی ہے

Check Also

امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …