دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند، 42 کسان ریسکیو کر لیے گئے

Share

نارووال میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریا میں پھنسے 42 کسانوں کو بحفاظت نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کسان چک قاضیاں اور اخلاص پور کے قریب دریا پار گئے تھے جہاں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث وہ پھنس گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آپریشن کے دوران تمام 42 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Check Also

آج ملک میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے

Share آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے۔ 61 سال قبل …