
لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کے خلاف پمپ مالکان نے آج رات سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان منی مزدا اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی پمپ مالکان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔صدر پاکستان منی مزدا اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، ہم اپنا پمپ اور ٹرانسپورٹ دونوں بند کریں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved