
گورنر گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے وزیراعلیٰ امجد حسین کی سفارش پر 12 رکنی صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دے دی۔ وزرا میں پیپلزپارٹی کے 8 اور استحکام پاکستان پارٹی کے 4 وزرا ہوں گے۔گلگت بلتستان اسمبلی کی 12 رکنی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کابینہ میں بلتستان ڈویژن سے5، گلگت ڈویژن سے 5 جبکہ دیامر، ڈویژن سے 2 وزراء شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر، اقبال حسن، ناصر علی خان، سید جلال، محمد نسیم اور سید توقیر مہدی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے نیک نام کریم اور ذوالفقار مراد بھی وزیر بن گئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے محمد دلپذیر اور امان علی، اسد شفیق اور انور علی بھی وزیر بن گئے، کابینہ میں شامل اراکین کو محکمے بعد میں الاٹ ہونگے۔ گورنر کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈپارٹمنٹ کابینہ کی تشکیل سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved