ایران کی فرانسیسی سفارتخانے کے 2 ملازمین پر حملے کی تردید

Share

ایران نے فرانسیسی سفارتخانے کے 2 ملازمین کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے محمد تنہائی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملازمین اتوار کے روز ایک ایسی تقریب میں شریک ہوئے تھے جہاں سیکیورٹی سے متعلق جرائم میں مطلوب چند افراد بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں ملازمین سے مختصر وقت کے لیے پوچھ گچھ کی۔ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات ملی ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق جب سیکیورٹی اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ دونوں افراد فرانسیسی سفارت خانے کے لیے کام کرتے ہیں تو انہیں سفارتی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ بعد ازاں فرانسیسی سفیر سے رابطے کے بعد دونوں ملازمین کو سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا۔

Check Also

سعودی عرب نے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا

Share عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ اب ایک ہی ویزے پر سال …