ایران کی جوابی کارروائیاں جاری، کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے

Share

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ جارحیت کرنے والے کو سزا دینے کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت کے مغربی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ دوحہ (Camp Doha) کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں اڈے کے اسلحہ ڈپو اور بری افواج کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی بار بار کی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ایرانی فوج نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مکمل اتحاد کے ساتھ دشمن کی کسی بھی نئی سازش یا جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بیان میں کیمپ دوحہ کو خطے میں امریکی اہلکاروں اور فوجی ساز و سامان کے لیے ایک اہم سپورٹ مرکز قرار دیا گیا۔

Check Also

واشنگٹن میں ایران کے خلاف بڑے آپریشن پر غور، اسرائیل کی شمولیت کا بھی امکان

Share واشنگٹن میں ایران کے خلاف ممکنہ بڑے آپریشن کے آپشن پر غور جاری ہے، …