ایران پر مسلسل 11 ویں روز امریکی ضائی حملے

Share

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کی جانب سے جاری کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے فوجی آپریشن مراکز، بحری صلاحیتوں، طیاروں کے ہینگرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور فوجی لاجسٹک انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔بیان کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 30 سے زائد تجارتی جہازوں پر حملے کیے، جو علاقائی اور عالمی تجارت کے لیے 1 نہایت اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے۔امریکی فوج کے مطابق کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بدستور کھلی ہوئی ہے۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی کے آغاز سے اب تک امریکی افواج نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 450 ملین بیرل خام تیل کی محفوظ ترسیل میں معاونت فراہم کی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کے ایران پر مسلسل فضائی حملوں کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے

Check Also

امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …