ایران سے تنازع، ٹرمپ انتظامیہ کی کانگریس سے 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست

Share

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کردی۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے قانون سازوں کو خفیہ بریفنگ کے بعد سینیٹ کمیٹی میں فنڈنگ کی درخواست کی۔امریکی وزیر جنگ نے یہ بھی بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، امریکا نہیں ایران اس تنازع کا ذمہ دار ہے۔دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے امریکی فنڈز تیزی سےختم ہورہے ہیں۔

Check Also

امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …