
پاسداران انقلاب کےمطابق اردن کےعقبہ طیاروں کونشانہ بنایا،کرمانشاہ میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون مارگرایا، جبکہ امریکی فوجی تنصیبات کے 20 گودام تباہ کیےگئے،آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئےدو آئل ٹینکر تباہ ہوگئےایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ لورستان سے میزائلوں کی نئی لہرداغی گئی،جنوبی علاقے میں دشمن ڈرون مار گرایا،اماراتی ساحل کے قریب مخالف جہازوں کی جانب میزائل داغے گئے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ ایران کو نہ دھمکی دی جاسکتی ہے،نہ لالچ ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی، 12 روزہ جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔انہوں نےکہا کہ جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ دنیا کو احساس ہوگیاکہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔بحرین کے دارالحکومت منامامیں امریکی سفارتخانے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا، ایران بحرین کے دارالحکومت میں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved