ایران پر فضائی حملے کیلئے امریکا درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھجوا رہا ہے، اسرائیلی میڈیا

Share

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران سے کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر امریکا درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھجوا رہا ہے۔امریکا کی جانب سے طیارے اسرائیل بھجوانے کا مقصد ایران پر متواتر فضائی حملوں کے لیے جنگی طیاروں کو ری فیول کرنے کے لیے تازہ کمک دستیاب ہونا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت بن گوریون ایئرپورٹ پر امریکی فضائیہ کے 33 ری فیولنگ ٹینکر طیارے موجود ہیں، جس کے باعث کمرشل پروازوں کے لیے جگہ کم پڑ رہی ہے۔اسرائیلی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ بین گوریون ایئرپورٹ پر موجود امریکی ٹینکر طیاروں کی تعداد کم کر کے 20 کر دی جائے گی تاکہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران فضائی آپریشن متاثر نہ ہوں۔تاہم اطلاعات ہیں کہ امریکی سینٹرل کمانڈ ان طیاروں کو اسرائیلی فوجی اڈوں کے بجائے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہی رکھنے کو ترجیح دیتی ہے، کیونکہ وہاں ضروری سہولیات اور انفرااسٹرکچر زیادہ بہتر ہے۔

Check Also

فیفا ورلڈ کپ: فرانسیسی ٹیم شکست بھلانے کیلئے تیسری پوزیشن کے لیے بےتاب

Share اسپین سے شکست کو بھولنے کیلئے فرانسیسی ایمباپے اینڈ کمپنی فیفا ورلڈ کپ فٹ …