شیخوپورہ میں اسٹیج ڈرامےکے دوران ملزم کا اداکارہ پر تشدد، مقدمہ درج

Share

شیخوپورہ پولیس نے تھیٹر ڈرامے کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اداکارہ شمع ناز پر تشدد کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا۔اداکارہ شمع ناز نے پولیس کو بتایا کہ ڈرامے کے دوران ایک نوجوان زبردستی اسٹیج پر چڑھ گیا اور اس پر تشدد کیا۔اداکارہ کا ڈرائیور اسے بچانے آیا تو نوجوان نے اسے بھی تھپڑ مارے۔ شمع ناز کے مطابق ملزم نے غلط کام کرنے کا کہا، اس نے انکار کیا تو ملزم مشتعل ہوگیا۔ملزم کا نام راجا زین معلوم ہوا ہے، تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نےمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

Check Also

جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا

Share شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبد المالک میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ …