پاسدارانِ انقلاب کا شام میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر سرپرائز حملہ، متعدد امریکی فوجی ہلاک

Share

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانشہر میں شہداء کے بدلے کے لیے شام کے علاقے التنف میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک ریڈار سسٹم، متعدد امریکی اسپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹرز تباہ کیے گئے، جبکہ شہید ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا، پاسدارانِ انقلاب نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول برقرار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک امریکی حملے جاری رہیں گے، تب تک آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی کسی بھی قسم کی برآمدات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Check Also

امریکا کی ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری، ریلوے سٹیشن، پُل نشانہ، 7 افراد شہید

Share امریکی فضائیہ نے حالیہ حملوں کے دوران ایران شہر میں ایئر پورٹ، بندرعباس، بندر …