قطر نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی میں شمولیت کی اسرائیلی خبروں کو مسترد کر دیا

Share

قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی میڈیا کی یہ رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ریاستِ قطر ایسی گمراہ کن اطلاعات کو اپنے فعال سفارتی کردار اور جاری امن کوششوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔قطری حکام کے مطابق قطر خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے پرامن حل کیلئے اپنی سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …