جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا

Share

شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبد المالک میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور بہو کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش میں خود کو بھی گولی مار لی۔جائیداد کے تنازع پر قیصر نامی زمیندار نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنے بیٹے شہروز کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کر دیا. اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق قیصر خان نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کا بیٹوں سے جائیداد کا تنازع تھا

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …