کویت میں دھماکوں کی آوازیں ، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے، روسی میڈیا

Share

روسی میڈیا کے مطابق کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایران نے حملہ کیا ہے۔ایرانی ڈرون نے امریکی میزائلوں کی بیٹری کو نشانہ بنایا ہے جس سے دھوئیں کے بادلوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق ایران نے اردن اور بحرین پر بھی حملے کیے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق کشیدگی پھر سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایران مشرق وسطیٰ میں امریکا کے تین اڈوں کو نشانہ بناکر نقصان پہنچاچکا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئی ہے اور اسکا ذمہ دار امریکا ہے۔انہوں نے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکا کو ایران پر حملوں کی اجازت نہ دیں۔

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …