ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار

Share

امریکی اخبار نے یہ دعویٰ امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کیا ہے جن کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ زمینی فوج اتار کر آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کر لیا جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کو جلد شکست دی جائے گی، ایران ملاقات چاہتا ہے، وہ معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرتے ہیں یا نہیں۔قبل ازیں امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا چاہیے۔ٹرمپ کے اس بیان کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سفارتی اور عسکری تناؤ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Check Also

ایران کا بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور …